‏اے سال الوداع ‏تجھے جانا مبارک ہو ‏میری زندگی کی کتاب سے ‏ایک اور باب ‏ختم ہوا

‏اے سال الوداع ‏تجھے جانا مبارک ہو ‏میری زندگی کی کتاب سے ‏ایک اور باب ‏ختم ہوا ‏اک نیا ورق الٹ گیا ‏حال کا اک صفحہ ‏ماضی میں پلٹ گیا ‏اس شکستہ دیوار سے ‏ایک اینٹ اور ‏ٹوٹ کر گری ‏مڑ کر نگاہ کروں تو ‏چند آنسو کچھ مسکراہٹیں ‏کچھ اداس لمحے ‏چند کھلکھلاہٹیں ‏بے شمار لپکتی دعائیں

Comments