Fundayforum.com A Pakistani Urdu Community Forum

US, Iran talks conclude in Doha, focused on Strait of Hormuz

Breaking news: Vessels at the Strait of Hormuz, as seen from Musandam, Oman, June 26, 2026. — ReutersTrump says Iran denuclearisation talks...

کچھ تو ہم بھی لکھیں گے

کچھ تو ہم بھی لکھیں گے ‏کچھ تو ہم بھی لکھیں گے ، جب خیال آئے گا
ظلم ، جبر ، صبر کا جب سوال آئے گا

عقل ہے، شعور ہے پھر بھی ایسی بے فکر
تب کی تب ہی دیکھیں گے جب زوال آئے گا

یوں تو ہم ملائک ہیں ، بشر بھی کبھی ہونگے
دُسروں کے دُکھ پہ جب ملال آئے گا

‏لہو بھی رگوں میں اب جم سا گیا ہے کچھ
آنکھ سے بھی ٹپکے گا جب اُبال آئے گا

دیکھ مت فقیروں کو اس طرح حقارت سے
آسمان ہلا دیں گے جب جلال آئے گا

پگڑیاں تو آپ کی بھی ایک دن اُچھلیں گی
آپ کے گناہوں کا جب وبال آئے گا

شاعری ابھی ہمارے دل کی بھڑاس ہے
بالوں میں جب سفیدی ہو گی کمال آئے گا

‏جس کو مجھ سے کہنا ہے ، جو کچھ بھی ، ابھی کہ دو
خاک جب ہو جاؤں گا تب خیال آئے گا ؟

آج کل کے مسلم بھی فرقہ فرقہ پھرتے ہیں
ایک یہ تبھی ہوں گے جب دجال آئے گا

No comments:

Post a Comment

Articles

Latest Images

Downloads Files

Latest Images